امریکہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امدا کا اعلان

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امدا کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خوراک، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ملک میں صلاحیت بڑھانے کی کوششوں کے لیے رواں برس اب تک نو کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد دے چکے ۔

یہ اعلان پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ضلع شکار پورسندھ کے دورے پر خمیے، بیت الخلا اور حفظان صحت کی کٹوں کو سیلاب متاثرین میں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

نئی فنڈنگ فوری ضروریات کو پورا کرنے، سیلاب متاثرین کی امداد بڑھانے اوریو ایس ایڈ کو تقریباً 20 لاکھ افراد تک پہنچنے کے قابل بنائیگی۔

امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے متاثرین کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Comments are closed.