ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تونہیں لیکن کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے،وزیراعظم

45 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے میچ میں شکست پر زمبابوے کے صدر کوان کے تبصرے کا جواب دلچسپ انداز میں دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تونہیں لیکن کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے۔ ہم پاکستانیوں کو اچھی واپسی کی مضحکہ خیز عادت ہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1585709130949328897?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1585709130949328897%7Ctwgr%5Ea931305d56bc5dd80a524ffb3d868928be5f02d0%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2392795%2F1

شہبازشریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف جیت پر زمبابوے کے صدر کو مبارکباد بھی دی اورکہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بظاہر پاکستان کے لیے ٹوئٹ کیا تھا کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا۔

Comments are closed.