واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی وی پر چلنے سے انکشافات مشکوک ہوگئے

50 / 100

فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس ارشد شریف سے شروع خونی لانگ مارچ پر ختم ہوگئی،واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی وی پر چلنے سے انکشافات مشکوک ہوگئے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس قبل سوشل میڈیا پر کئی ن لیگییوں نے بتادیا کہ فیصل ووڈا پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کو نہ دکھانے والے قومی چینل پی ٹی وی نے سب سے پہلے ووڈا کو دکھانا شروع کیا۔

فیصل ووڈا نےڈرامائی انداز اپنایا اور اپنے قتل کی صورت میں قاتلوں کو 3 سے 5 گھنٹوں کے اندر مارنے کی دھمکی دی، یہ بھی کہا میں کوئی گلی محلے والا نہیں ملین ڈالر کا کاروباری شخص ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے پہلے کہا میں آج نام بتاوں گا کون کون ملوث ہے پھر کینیا بھجوانے والے پہ قتل ڈالا ، جب نام پوچھا گیا تو بتایا کہ اسی ہفتے بتاوں گا،اسٹیبلشمنٹ کا دفاع کرتے رہے اوردعوے سے کہا اس میں وہ ملوث نہیں۔

اپنا فون لہرایا اور دعویٰ کیا کہ ارشد شریف شہید کے ساتھ میں آخری وقت تک رابطے میں تھا ریکارڈ فرانزک کراوں گا مگر کسی ایک صحافی کو بھی پاس بلا کر موبائل کاریکارڈ دکھایا نہیں۔

فیصل ووڈا نے پریس کانفرنس میں ارشد شریف کو سگے بھائیوں کی طرح قرار دیا اور جب سوال آیا کہ آپ ان کے گھرگئے ہیں آج تو موت کا تیسرا دن ہوگیا ہے تو کہا نہیں گیا پریس کانفرنس کے بعد جاوں گا۔

قاتلوں کے نام بتانے کےلئے سنسنسی خیز پریس کانفرنس لیکن کسی کانام نہ لیا گلی محلوں والے تبصرے کئے، پھر لانگ مارچ کا ذکر شروع کردیا اور اسے خونی لانگ مارچ قرار دیتے ہوئے کہامجھے مارچ میں خون ہی خون نظر آرہا ہے۔

جب سوال کیا گیا کہ آپ جاوگئے لانگ مارچ تو خون ہی خون نظر آنے کے باوجود کہا ہاں میں جاوں گا یہ کوئی پوچھنے والی بات ہے،پی ڈی ایم سے متعلق کہا میں آج بھی ان کے خلاف ہوں۔

پریس کانفرنس کے شروع میں کہا ارشد شریف اپنے ویزے کا وقت پورا کرکے دبئی سے گئے ہیں جب کہ پریس کانفرنس کے آخر میں بتایا کہ ان کا ویزہ کینسل ہوگیا تھا۔

دلچسب بات ہے پریس کانفرنس کے دوران نااہل ہونے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ مجھے لوگ جھوٹا کہتے ہیں میری بات پر یقین نہیں کرتے لیکن میں سچ بول رہا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے۔

یہ بھی کہاکہ ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے  سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں،  لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

Comments are closed.