فائنل راوٴنڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہا ہے کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائیگی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سیاست کا فائنل راوٴنڈ شروع ہو گیا ہے۔نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعے کو11بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناء اللہ جسے ایئر پورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی،اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

Comments are closed.