ارشد شریف کو پاکستان سے باہر جانے پر کس نے مجبور کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی : ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے اس بات کی تحقیقات ہونی چایئے کہ ارشد شریف کو پاکستان سے باہر جانے پر کس نے مجبور کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جواز تراش کر ادارے پر الزام تراشی کی جاتی ہے.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔
انھوں نے کہا اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں جبکہ قیاس آرائیاں اور الزام تراشی افسوسناک ہے،من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بار بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ادارے پر نام لیکر الزام تراشی کی جاتی ہے،افسوسناک واقعے کو بنیاد بنا کر کون فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا بدقسمتی سے کوئی نہ کوئی جواز بنا کر ادارے پر الزام تراشی کی جاتی ہے، اسی وجہ سے ہم نے حکومت پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے، جوالزام تراشیاں کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ارشد شریف ایک پروفیشنل صحافی تھے، ضرب عضب کے دوران بھی انہوں نے رپورٹنگ کی تھی،اس افسوس ناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدرسے بھی واقعے سے متعلق رابطہ کیا ہے، حکومت سے درخواست کی ہے اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائیں،ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا.
جی ایچ کیو نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
جی ایچ کیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی۔ خط میں شکوک و شہبازت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
Comments are closed.