پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو

53 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا جس کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دئیے گئے ۔ مری اَپ گریڈ ہوکر دوبارہ میونسپل کارپوریشن بن گئی۔

پنجاب بھر کی 25 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنر تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ثاقب منان مقرر کر دئیے گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو مقرر کر دئیے گئے۔

میونسپل کارپوریشن مری کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہوں گے جبکہ میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرز مقرر کر دئیے گئے۔

پنجاب بھر کی تمام 6 ہزار یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل بلدیات تعینات کردئیے گئے ہیں ۔

Comments are closed.