عمران خان این اے95 سے ڈی نوٹیفائی، 6حلقوں کے نوٹیفکیشنز بھی روک دیئے

53 / 100

اسلام آباد: عمران خان این اے95 سے ڈی نوٹیفائی، 6حلقوں کے نوٹیفکیشنز بھی روک دیئے گئے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

سابق وزیراعظم کو این اے پچانوے میانوالی سےڈی نوٹیفائی کیاگیا،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا ، اب نوٹیفکیشن میں قومی اسمبلی کی میانوالی کی نشست کو خالی قرار دے دیاگیاہے۔

یہ عمران خان کی آبائی نشست تھی،دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں اجلاس بھی ہوا تاہم عمران خان کی ضمنی انتخابات میں جیتی گئی چھ نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔

تاہم ان کے علاوہ چار امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہےان میں کراچی سے عبدالحکیم بلوچ کی قومی اسمبلی کی نشست اور خانیوال و بہاولنگر سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان شامل ہیں۔

اُدھر ای سی پی نے 4 حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے، ان میں این اے 237 ملیر سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ ، پی پی 139 شیخوپورہ سے ن لیگ کے افتخار بھنگو شامل ہیں۔

اسی طرح پی پی 209 خانیوال سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی، پی پی 241 بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے ملک مظفر کی کامیابی کےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔

Comments are closed.