بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے،شیخ رشید

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔

اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سے حکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سے مددنہیں ملے گی۔

Comments are closed.