وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب جارہے ہیں

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب جارہے ہیں، وہ پیر کو دورے پر روانہ ہونگے، جہاں اْن کی سعودی ہم منصب محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں اْن کی وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات شیڈول ہے۔

شہباز شریف سعودی وزیراعظم کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورہ کے بعدآئندہ ماہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

Comments are closed.