یہ فیصلہ نہیں شریفوں کا رانجھا راضی کیاگیاہے ، بابراعوان

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحرانصاف کے رہنما نے کہا ہے یہ فیصلہ نہیں شریفوں کا رانجھا راضی کیاگیاہے ، بابراعوان نے کہا یہ فیصلہ دیا،چند گھنٹوں میں ختم ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابراعوان کاکہنا تھاکہ یہ کوئی فیصلہ نہیں ہے شریفوں کا رانجھا راضی کرنے کےلئے فیصلہ دیا۔

 بابراعوان نےدعویٰ کیا  کہ یہ فیصلہ چند گھنٹوں بعد یا ایک دو دن میں ختم ہو جائے گا، اس کی کوئی آیئنی حثیت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نے وہ فیصلہ سنایاہے جس کااسے اختیار ہی نہیں ہےصرف نوازشریف اور اداروں کو خوش کرنے کےلئے فیصلہ سنایا گیا۔

فواد چوہدری نے بھی فیصلہ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس فیصلہ کو نہیں مانتی اور میں اپیل کرتا ہوں لوگوں سے کہ اپنے حق کےلئے باہر نکل آئیں

پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی نااہلی اسلا م آباد ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا اعلان سامنے آیاہے، بابراعوان کاکہنا ہے یہ فیصلہ چند گھنٹوں یا ایک دو دن کےلئے ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے فیصلہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ چیلنج کرنے کااعلان کیاہے۔

انھوں نے کہا تھا ہمیں ان کی نیت کا پتہ تھا اس لئے ہم نے پہلے ہی پٹیشن تیار کررکھی ہے اورالیکشن کمیشن کا فیصلہ ملتے ہی ہائی کورٹ میں چلینج کردیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہاکہ یہ عمران خان سے خوفزدہ لوگوں کا اسکرپٹ ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہونے والا۔

Comments are closed.