الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں آج ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اگر یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم کوما میں ہے۔ اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

Comments are closed.