پنجاب کا گندم فرامی کےلئے وفاق کو ایک اور خط،3 لاکھ ٹن فوری ضروری

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کا گندم فرامی کےلئے وفاق کو ایک اور خط،3 لاکھ ٹن فوری ضروری ہے،خط میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم شہبازشریف کو پنجاب میں آٹا بحران سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں گندم کی عدم فراہمی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا،بتایا گیا کہ صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتاہے۔

پرویزالہی کی طرف کہا گیاہے کہ وفاق ہمیں گندم فراہم کررہا ہے نہ ہی ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت دیتا ہے،مئی سے اکتوبر متعدد خطوط لکھ چکے ہیں۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں خط کا حوالہ دے کر بتایا گیاہے کہ پنجاب کو مسلسل یقین دہانیوں کے بعد اچانک گندم فراہمی سے انکار نامناسب ہے۔

وفاقی حکومت سے خط میں کہا گیاہے کہ پنجاب کو بلاتاخیر گندم فراہمی کا آغاز کرے، وفاقی وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ہر مرتبہ گندم فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

 یقین دہانی کے باوجود29 ستمبر کو ایک خط کے ذریعے گندم فراہمی سے انکار کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کو 10 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے جب کہ 3 لاکھ ٹن گندم فوری دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے پنجاب کی جانب سے وفاق کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی جب کہ وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

Comments are closed.