اسلامی معیشت، روس سے تیل خریداری، فٹف، وزیرخزانہ کی خوشخبریاں

50 / 100

اسلام آباد: اسلامی معیشت، روس سے تیل خریداری، فٹف، وزیرخزانہ کی خوشخبریاں، اسحاق ڈار نے کہااعلان نہیں کرتا گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق کوئی بھی خبر پرسوں تک آ جائےگی۔

اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل خریداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہ روس سے بھارت کے برابر تیل کی قیمت ملی تولیں گے،امریکہ کو بھی آگاہ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ بدقسمیتی ہے ہمیں تب بلایا جاتاہے جب معیشت کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے،وقت آگیاہےسیاست پر ریاست کو ترجیع دینا ہوگی ملک ہے تو سیاست ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاجب کوئی ملک کا سربراہ خود بیرون ملک جاکر کہے گا کہ ہمارا ملک ڈیبٹ ٹریپ میں ہے تو کون پاکستان آکر سرمایہ کاری کرے گا؟وزیر خزانہ نے یقین دلایا ،گھبرانے کی ضروت نہیں ،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی چھ مہینے کی نہیں بلکہ پچھلے چار سال کی وجہ سے ہوئی، ہم پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کامیاب ہوگئے،اب روپے کی قدر اور جی ڈی پی گروتھ بڑھانی ہے۔

اسحاق ڈارنے کہا ہم نے چیلنج قبول کیے، اب بھی ذمہ داری لیں گے، ہم نے پانچ دن کے اندر بجٹ پیش کیا ،ایک مہینے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا،اس کے باوجود کہتا ہوں ملکی ترقی کیلئےچارٹر آف اکانومی پر اتفاق کرنا ہوگا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا معیشت سے متعلق فیصلوں میں آزاد نہ ہوتا تو چیلنجزقبول نہ کرتا، اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھائےگا، ڈالر کی قیمت مصنوعی ہے، یہ دو سو روپے سے نیچے آئے گا، مارکیٹ کو فکر کی ضرورت نہیں، کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان اب تک سودی نظام پرچل رہا ہے، کوشش ہے پاکستان کو سودی نظام سے نکالوں اور اسلامی نظام لاؤں ،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایسوسی ایشن کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا نیک عزائم کا اظہار کر دیا.

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور میری کوشش ہے روپے کی قدر اور جی ڈی پی میں اضافہ کروں،کہ گورننس میں بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں معیشت کی صنتکاری جدید ٹیکنالوجی پر استوار ہورہی ہے۔

Comments are closed.