جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنا پسندیدہ ملی نغمہ گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے،ویڈیو وائرل

45 / 100

فائل :فوٹو

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنا پسندیدہ ملی نغمہ گا کر پاکستانیوں کے دل موہ لئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں ملی نغمے گایا کرتی تھیں۔ وہ اوربچے ’آوٴ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی‘ مل کر گایا کرتے تھے۔

جمائما نے یہ ملی نغمہ باقاعدہ گا کر سنایا۔ جمائما کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ملی نغمہ گانے پر جمائما کی تعریف کی۔

Comments are closed.