وفاقی حکومت نے پنجاب کو واجب الادا فنڈز روک لئے ہیں ، مونس الٰی

58 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے پنجاب کو واجب الادا فنڈز روک لئے ہیں ، مونس الٰی نے ٹوئٹر پر بیان میں اعدادو شمار شئر کردیئے گئے ہیں ۔

 پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ وہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟۔

http://

 چودھری مونس الٰہی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کے واجبات کا ڈیٹا شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر و ق لیگ کے رہنما  نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عوام کا حق دو، کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بالکل ہی فارغ ہو۔

 چودھری مونس الٰہی نے پوری ڈیٹا شیٹ شئیر کرتے ہوئے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا ہے جس میں اعدادو شمار شامل ہیں۔

Comments are closed.