مارشل لاء لگنے سے متعلق کپتان نے اپناردعمل دیدیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مارشل لاء لگنے سے متعلق سوال پر ردعمل سامنے آگیا

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں ضمانت کرانے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کی پاداش میں اگر مارشل لاء لگ گیا، یہ تیاریاں بھی سننیں میں آ رہی ہیں، تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا۔ عمران خان نے مختصر جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کے وقت تو مارشل لاء نہیں لگا تھا۔

عمران خان سے قومی اسمبلی میں واپسی کے متعلق بھی کئی بار سوال پوچھا گیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

Comments are closed.