لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے نیب سزاوٴں کے خلاف تمام اپیلیں واپس احتساب عدالتوں کو بھجوا دیں

54 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: نیب کے نئے قانون کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے نیب سزاوٴں کے خلاف تمام اپیلیں واپس احتساب عدالتوں کو بھجوا دیں۔

احتساب بنچ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کی سزا خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چوہدری ریاض سمیت تمام ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں واپس نیب عدالتوں کو بھجواتے ہوئے کہا کہ نئے نیب قانون کے مطابق نیب عدالتیں ان کیسوں کا دوبارہ جائزہ لیں، کیونکہ نئے قانون کے بعد موجودہ تمام اپیلیں ناقابل سماعت ہوگئی۔

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص روٴف پر مشتمل خصوصی احتساب بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اب کوئی نیب اپیل زیر سماعت یا پینڈنگ نہیں رہی۔نیب پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ نئے قانون کے تحت اب نیب اپیلیں غیر موثر ہوچکی ہیں ۔

Comments are closed.