عوام کا شکریہ! 11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں، محمود خان

53 / 100

فائل:فوٹو

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے عوام کا شکریہ! 11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں، محمود خان کا کہنا ہے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بیان میں کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

محمود خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

Comments are closed.