ثمرہارون بلور کی پی ٹی آئی کومبارکباد، غلام احمد بلور کانتیجہ تسلیم کرنے سے انکار
فوٹو: فائل ٹوئٹر
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمرہارون بلور کی پی ٹی آئی کومبارکباد، غلام احمد بلور کانتیجہ تسلیم کرنے سے انکارسامنے آیا ہے۔
اے این پی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور ٹوئٹر پر بیان میں پاکستان تحریک انصاف کوالیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ثمر ہارون بلور نے اے این پی کے کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیاہے اور کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن ہماری فیملی ہیں،ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
https://twitter.com/SamarHBilour/status/1581672121758978049?t=k4z_w2rTa10JKEPUZlX9aQ&s=19
دوسری طرف اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے ضمنی انتخاب میں عمران خان کے ہاتھوں شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا.
میں شکست تسلیم نہیں کرتا،انھوں نےکہا کہ
صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے،الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی۔
غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے،میں پارٹی سے مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاوں گا۔
Comments are closed.