پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے، خرم دستگیر

45 / 100

فائل:فوٹو

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے عالمی ایجنسیز درجنوں مرتبہ اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ عالمی ایجنسیز درجنوں مرتبہ اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہر قسم کی مکمل پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ اس بارے میں صدر جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے۔

Comments are closed.