پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سہ ملکی ٹی 20سیریز جیت لی
فائل :فوٹو
کرائسسٹ چرچ: سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بناگیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1580793518859046913?t=jJyqbE8uZiEXncdfVIRLIg&s=19
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث روٴف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ اننگز سے پاکستان فتح سے ہمکنار ہوگیا۔
فائنل کی دوسری اننگز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا لیکن میچ کے پانچویں اوور میں بابر اعظم کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر 15 رنز بناکر کیچ آوٴٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
جس کے بعد محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بعد ازاں مڈل آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور محمد نواز نے میچ میں قائم پریشر توڑا اور قومی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا ، حید علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور سودھی کو وکٹ دے بیٹھے،جس کے بعد آنے والے ہٹر بیٹسمین آصف علی بھی 2 گیندوں پر ایک رن بناکر آوٴٹ ہوگئے۔
تاہم محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ ا?وٴٹ رہے جبکہ افتخار احمد 14 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔
Comments are closed.