سپریم کورٹ کاحمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے دس دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے چیلنج کیا ہے۔

Comments are closed.