جیل تو چھوٹی چیز ہے جان کی بازی دے سکتا ہوں،عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چوروں کے سامنے کھڑا ہوں ہر روز میرے اوپر نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے، امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو بٹھایا گیا، جیل تو چھوٹی چیز ہے جان کی بازی دے سکتا ہوں۔

راولپنڈی ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں طلباء کو تیار کرنے آیا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے، زنجیریں توڑنی ہیں اور آزادی چھینی جاتی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف ملک کو زلیل کررہا ہے، امریکہ میں جاکر بھیگ مانگ رہا ہے، ملک کا پیسہ چوری کرتے ہیں اور باہر محلات بناتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آپ سب نے تیاری کرنی ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، دنیا بھر کے انقلابوں میں طلباء سامنے رہے، زیادہ دیر نہیں ہے میں کال دینے والا ہوں، چوروں کے ٹولے اور ان کے ہینڈلرز کے سامنے قوم کھڑی ہوگی۔

Comments are closed.