شہبازشریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دئیے گئے

53 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: شہبازشریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دئیے گئے، اسپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

اس سے قبل خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔

ان کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔

کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments are closed.