عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی،  ویرانے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

48 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی: عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی،  ویرانے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی چند لوگوں کے ہمراہ پیدل چل پڑے۔

چیئرمین پی ٹی آئی ڈی آئی خان سے واپس آرہے تھے اس دوران ہیلی کاپٹر میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاوں کے قریب اتار لیا۔،اس دوران عمران خان اور ساتھی محفوظ رہے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ روانہ ہوئے ، ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد علاقے کے کچھ لوگ بھی اکٹھے ہوگئے۔

خاص کر نیچے کرکٹ کھیلنے والے نوجوان عمران خان کے قریب پہنچ گئے ایک نے اپنے بیٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان سے آٹو گراف لیا۔

اس دوران بعض چھوٹے بچوں نے بھی عمران خان سے ہاتھ ملایا ، عمران خان پیدل چلتے ہوئے تسبی پر ورد کرتے اور مسکراتے رہے جب کہ ان کے ہمراہ صرف تین چار سکیورٹی اہلکار تھے۔

عمران خان پیدل چلتے ہوئے بھی پرسکون دکھائی دیئے تاہم ان کے سکیورٹی گارڈز پریشان تھے اور ان کے چہروں سے ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں،ایک بار ایک بچے کو بھی قریب جانے سے روکا گیا۔

اس دوران عمران خان کو لینے گاڑی پہنچ گئی جس کے بعد عمران خان بززیعہ سڑک بنی گالہ روانہ ہوئے، عمران خان کے ہمراہ گلوکار سلمان بھی تھے۔

Comments are closed.