ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپا مارا اور ہراساں کیا۔ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں، لہٰذا ایسی کارروائیوں سے فوری طور پر روکا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے۔ عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے۔ بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق وصول کیے۔

Comments are closed.