پاکستان کپ،سندھ نے فیڈرل ایریا کو 85رنز سے پچھاڑ دیا

راولپنڈی(زمینی حقائق)پاکستان کپ کے پانچویں میچ میں سندھ کی ٹیم نے فیڈرل ایریا کو 85رنز سے ہرا دیا۔

received 399481294174714
عماداعظم مین آف دی میچ

پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کی ٹیم نے احسن علی کے 115اورصاحبزادہ فرحان کے85رنز کی بدولت 385رنز کا پہاڑ جتنا سکور بنا ڈالا۔

فیڈرل ایریا کی طرف سے بلال آصف نے دو اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں فیڈرل ایریا نے بھی تیز رفتار اننگز کھیلی لیکن ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور یوں پوری ٹیم 300رنز پر ہمت ہار گئی۔

سندھ کے عماد اعظم نے 57رنز دے کر چار اور عمر گل نے 30رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں، آل راونڈ کارکردگی پر عماد اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.