ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔ عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا،اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح مفت میں مارا گیا، مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے،وزیر داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی، ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آرپار ہوجائے گی۔

Comments are closed.