سارہ قتل کیس ،ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ عامرعزیز نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد کرنا ہے جو کہ اہم چیز ہے۔ مقتولہ کے پاسپورٹ سے دیگر اہم حقائق بھی معلوم ہوں گے۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔مقتولہ سارہ انعام کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہنواز کے گھر میں مقتولہ کا قتل ہوا ہے۔ اگر 14 روز میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ برا?مد نہیں ہوا تو ملزم بچ جائے گا۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی استدعا پر ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ادھر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ قتل کیس کے ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے سارہ قتل کیس کی سماعت کی۔ سارہ قتل کیس کے ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

سارہ کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سارہ کی فیملی کی طرف سے کہا گیا کسی بے گناہ کو اس کیس میں نہیں لانا چاہتے۔ان کو مزید وقت دے دیں تاکہ یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں لے آئیں۔

بعدازاں عدالت نے سارہ کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.