نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

50 / 100

اسلام آباد: نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف امریکا اور برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔

اسحاق ڈار تقریباً پانچ سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد واپس آئے ہیں انھیں لندن میٹنگ کے دوران مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار ایک ہی طیارے میں واپس پہنچے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کےہمراہ تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے جو کہ نورخان ائر بیس پر اترے ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ سے واپسی پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہجس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کیلئے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے.

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھااسی میں واپس جانے لگا ہوں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہےتھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی.

دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا، اسحاق ڈارنے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔

انھوں نے کہا کہ میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانےکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی ہے۔

Comments are closed.