آڈیو لیکس کی مکمل تحقیقات کی جائیں، فوادچوہدری

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کاکہناہے کہ آڈیو لیکس کی مکمل تحقیقات کی جائیں ڈیڑھ ماہ پہلے سے یہ ڈارک ویب پر پڑی ہوئے ہے، یہ کام عام آدمی کو نہیں پتا چلتا، ایجنسیز کا کام تھا کہ اسے چیک کرتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودہدری نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی 140 گھنٹے کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے، ڈارک ویب پر یہ آڈیو لیک ہوئی ہے، ڈارک ویب پر پتا نہیں چلتا کہ کس نے لیک کی ہے، ڈارک ویب پر یہ سیل پر لگی ہے، ہیکر اسے 3 لاکھ 45 ہزار ڈالر کے عوض فروخت کررہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ڈیڑھ ماہ پہلے سے یہ ڈارک ویب پر پڑی ہوئے ہے، یہ کام عام آدمی کو نہیں پتا چلتا، ایجنسیز کا کام تھا کہ اسے چیک کرتے، اربوں روپے ایجنسیوں کو جاتے ہیں، ان کا کام تھا کہ پتا لگاتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل ایک ٹویٹر اکاوٴنٹ بنا جس پر یہ آڈیو لیک سامنے آئی، حکومت کی جانب سے کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس آڈیو سے پتا چلتا ہے کہ ہماری حکومت کتنی اچھی گورننس کر رہی ہے، یہ دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کو سیکیورٹی کرائسس کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوٴس کی بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھتا ہے، یہ ایک بہت بڑا سیکیورٹی لیپ ہے، اس بات پر حیرت ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس نے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، حکومت پاکستان اتنی بلیک میل ہو رہی ہے کہ اب یہ ڈیٹا ڈارک ویب سے خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں شاید ایسی خوف زہ کرنے والی گفتگو ہے کہ شاید کابینہ چلی بھی جائے، وزیراعظم ہاوٴس کی اس آڈیو لیک کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں کہ جس پہلے کلپ میں مفتاح اسماعیل کے بارے میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس پر مفتاح صاحب کو پارٹی ہی چھوڑ دینی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج جو ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس پر دکھ کا اظہار کررہے ہیں، ملک کے لیے یہ ایک بڑا سانحہ ہے، ہیلی کاپٹر حادثے بڑھتے جا رہے ہیں، اس پر بھی ہمیں دیکھنا چاہیے۔

Comments are closed.