پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

46 / 100

فوٹو:آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار وں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کا ہیلی کاپٹررات گئے بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

Comments are closed.