ن لیگ کے رہنماوٴں اور وفاقی وزرا کی آڈیوز لیک،سوشل میڈیا پر وائرل

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں اور وفاقی وزرا کی وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر وزیراعظم ہاوٴس کی متعدد اڈیو لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔

وزیراعظم ہاوٴس کی کئی آڈیو لیک ہوئی ہیں جن میں مختلف انکشافات کیے گئے ہیں، ایک آڈیو وزیراعظم اور کسی اعلیٰ آفیسر کی ہے، دوسری آڈیو وزیر اعظم ، رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق اور کسی اعلی آفیسر کی ہے اسی طرح تیسری آڈیو مریم نواز کی ہے۔

اعلیٰ آفیسر نے بتایا کہ یہ اہم معاملہ ہے، وزیر اعظم کے رشتہ دار ہونے کے ناطے شور پڑ جائے گا، یہ بات پہلے ای سی سی اور بعدازاں وفاقی کابینہ میں جائے گی تو معاملہ گلے پڑ جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی سے واپسی پر مریم سے خود بات کروں گا۔ اعلیٰ آفیسر نے تجویز دی کہ یہ معاملہ اسحاق ڈار پر چھوڑ دیں وہ کرلیں گے، پہلے بھی ایک گاڑی انہوں نے اس طرح کی تھی۔

اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ مریم صاحبہ نے دوسرا کام اتحاد ٹاوٴن کے لیے گرڈ اسٹیشن کا کہا ہے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ کام روٹین میں ہوجائے گا سب کرتے ہیں۔

دوسری آڈیو لیک ہوئی جو کہ وفاقی کابینہ کی لگتی ہے جس میں تحریک ارکان کے مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے پر مشاورت کی گئی۔ وائرل آڈیو میں اعظم تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، خواجہ آصف اور وزیراعظم کے درمیان گفتگو ہوئی ہے۔

اس آڈیو میں مریم نوازکہہ رہی ہیں کہ میں "اس” کی بہت احسان مند ہوں، وہ میاں عامر کے تھرو میری مرضی کی خبر لگواتا بھی ہے، بند بھی کرواتا ہے. میرے بچوں کی طرح میرے ساتھ کھڑا ہے۔یہ کون ہو سکتا؟

اس آڈیو میں ن لیگ کے لیڈرز پی ٹی آئی کے بعض استعفوں کو قبول کرنے پر حکمت عملی ڈسکس کر رہے ہیں۔ اسی طرح تیسری آڈیو بھی سامنے آئی ہے جو کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ میں اس شخص کی بہت احسان مند ہوں جو میری مرضی کی خبر لگواتا ہے اور بند بھی کرواتاہے۔

Comments are closed.