سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اہلیہ کو قتل کردیا

52 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اہلیہ کو قتل کردیا

قتل کی لرزہ خیز واردات تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے علاقے چک شہزاد کے پوش علاقے میں پیش آئی۔ جہاں ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاوٴس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم پولیس نے چھاپے مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاوٴن منتقل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار کر بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز امیر نے اپنی بہو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے

واضح رہے کہ شاہنواز معروف سینئر صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا۔ اس کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔

Comments are closed.