وزیراعظم آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطح مباحثے کے شرکاء سے خطاب کریں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں دنیا کی توجہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔

خطاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے، وزیر اعظم سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی،ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی جبکہ وزیر اعظم امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے ساتھ زوم ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں سپیکر ہوں گے، 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں، کوویڈ 19 کے بعد جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی لیڈر شریک ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ میں اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔

Comments are closed.