پاکستان سے باہر جانے اورآنے والے مسافروں کیلئے کرنسی و دیگرممنوعہ سامان کی ڈکلیئریشن لازمی قرار

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے اور پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بتدریج پانچ ہزار اور دس ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگرممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمزڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء کیلئے بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے بارے سات دن کے اندر اندر اپنی آرا ،اعتراضات و تجاویز دے سکتے ہیں

دستاویزکے مطابق مقررہ میعادکے بعد موصول ہونے والی تجاویز کو منظور نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن ے ذریعے ترامیمی رولز لاگو کردیئے جائیں گے۔

دستاویز میں کہاگیاہے کہ ایف بی آر نے مجوزہ ترامیمی رولز میں پاکستان آنے والے اور پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئے کسٹمز ڈکلیئریشن فارم کا مسودہ بھی منسلک کیا ہے۔

مجوزہ رولز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کو اپنے پاس موجود پانچ ہزار ڈالر سے مالیت کی کرنسی یا دیگر ممنوعہ اشیاء بارے کسٹمز ڈکلیئریشن جمع کروانا ہوگا یہ کسٹمز ڈلیئریشن بیرون ملک روانگی سے قبل الیکٹرانیکلی وی باک کے ذریعے بھی جمع کروایا جاسکے گا یا پھر روانگی کے موقع پر ایئرپورٹ پر مینوئیلی جمع کروانا ہوگا

علاوہ ازیں اسی طرح پاکستان آنے والے سمافروں کو اپنے ساتھ لائی جانیوالے دس ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی یا دیگر ممنوعہ سامان کی کسٹمز ڈلیئریشن جمع کروانا ہوگی یہ کسٹمز ڈکلیئریشن بھی الیکٹرانیکلی جمع کروائی جاسکے گی یا پھر موقع پر ائیر ہورٹ پر اترنے کے بعد مینوئیلی جمع کروانا ہوگی مسافروں کو اپنے ساتھ لائی جانے والی جیولری ،سونا و دیگر قیمتی سامان بھی ڈکلیئر کرنا ہوگا۔

Comments are closed.