عمران خان میں خود نام لینے  کی ہمت نہیں، عوام کو کہتا ہے خوف کا بت توڑ دو، مریم نواز

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ،قوم کو ڈرانا دھمکا عمران نیازی کا طریقہ واردات ہے، عمران خان کا طریقہ کار یہی ہے ڈراوٴ،دھمکاوٴ اور اپنا راستہ صاف کرو۔ عمران خان میں مسٹر ایکس وائے کا نام لینے کی ہمت تک نہیں۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں خود نام لینے  کی ہمت نہیں، عوام کو کہتا ہے خوف کا بت توڑ دو، مریم نواز کا کہنا تھا ایکس جن کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟

انھوں نے کہا تم میں تو مسٹر ایکس وائے کا نام لینے کی ہمت تک نہیں، قوم کو ڈرانا دھمکا عمران نیازی کا طریقہ واردات ہے، عمران خان کا طریقہ کار یہی ہے ڈراوٴ،دھمکاوٴ اور اپنا راستہ صاف کرو۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کھلے عام اداروں کو للکارتے ہیں عدالتوں کو نظرکیوں نہیں آ رہا، اس روش کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، عمران خان جلسے میں للکارتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں پاوٴں پڑجاتے ہیں،خفیہ ملاقاتیں کرنیوالاہرجگہ رسوا ہوگا۔

نائب صدرمسلم لیگ نے کہا کہ کل جو کالز کروارہا تھا آج وہ کہہ رہے ہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں، دھمکیوں کا ثبوت ہے تو سامنے لاوٴ، عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سے ملاقات کررہاہے،

انہوں نے کہا کہ کیاعمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پر اعتماد میں لیاتھا، آپ نے کبھی پارٹی کو بتایا کہ آپ کس کس سے ملتے ہیں؟ کس کس سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں؟ 2014 کے دھرنے کے دوران راحیل شریف سے ملنے ہنستے ہنستے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب آرمی چیف کی تعیناتی پر آ کر بات رک گئی ہے، وہ کہتے ہیں میری پسند کا آرمی چیف تعینات نہ کیا تو پورے ادارے کو بدنام کروں گا اور ان کے چہرے سیاہ و داغدار کردوں گا

انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان میں ایسے افسران بھی ہیں جنہوں نے اس عہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی پوری زندگی دی ہے، وہ جن کے لاڈلے ہیں وہ انہیں لاڈلا نہیں سمجھتے بلکہ بس ان سے اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے ان کے کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، نیب نے میرے کیس میں جو راہ فرار اختیار کی ہے یہ بات شوکت عزیز صدیقی اور رانا شمیم کو درست ثابت کرتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کی قوت سے باہر ہے، عوام کو بہت تکلیف کا سامنا ہے، یہ آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات ہیں، اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

Comments are closed.