وزیراعظم شہباز شریف نیویارک پہنچ گئے، امریکہ میں مصروفیات کا مکمل شیڈول

50 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: وزیراعظم  محمدشہبازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نیویارک پہنچ گئے، امریکہ میں مصروفیات کا مکمل شیڈول جاری ہو چاہے آج سے ہی ملاقاتوں کا آغاز ہو جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور عالمی رہنما ؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں فوری توجہ کے مسائل پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ دنیا کو سیلاب سے پیدا ہونے والے عظیم انسانی المیے سے جنم لینے والی پاکستان کی گہرے دکھ اور تکلیف کی داستان سنائیں گے۔جن پر دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف لندن سے نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

شہباز شریف نیویارک میں اپنے قیام کے دوران دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے، شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ کا اہتمام سینیگال اور افریقی یونین کے صدر نے کیا ہے۔

21 ستمبر کو وزیراعظم کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور ورلڈ بینک کے صدرسے ملاقات ہو گی، ترک صدر، ایرانی صدر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی۔

21 ستمبر کو شہباز شریف امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے بھی ملاقات ہو گی۔

22 ستمبر کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات ہو گی، شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے دفتر میں ملاقات ہو گی،چینی وزیراعظم، جاپانی وزیراعظم، لگسمبرگ کے وزیراعظم، ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

23 ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اسی دن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات ہو گی۔

امریکہ کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ممتاز امریکی اخبار اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

Comments are closed.