مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاوٴن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.