پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں،شیخ رشید

46 / 100

فائل:فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پرجوڈوکراٹے ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمدنے کہاکہ اصل تعیناتی کامسئلہ پی پی پی اورشہبازمیں پڑگیاہے۔عمران خان خوبصورت سوینگ کراکے الگ ہوگیاہے۔بلاول نے شہبازکے جہازمیں ثمرقندجانابھی پسندنہیں کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پرجوڈوکراٹے ہونگے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی سیاست اسکے گلے پڑ گئی ہے۔وقت پرفیصلے نہ ہوں تووقت انتظارنہیں کرتا۔

Comments are closed.