پاکستان کو پرزوں کی فروخت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واضح کیاہے کہ پاکستان کو ایف 16 جہازوں کے پرزے فروخت کرنے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد ملے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستان کوایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت کے بارے میں کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ پرزوں کی فروخت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔
ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.