سیلاب متاثرین کیلئے بیت المال کردار ادا کررہا ہے، عامرفدا پراچہ
اسلام آباد: ایم ڈی بیت المال پاکستان عامر فدا پراچہ نے سیلاب متاثرین کیلئے بیت المال کردار ادا کررہا ہے، عامرفدا پراچہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی شکل میں آنے والی آفت سے نمٹنےکے لیے بیت المال بھی متحرک ہے۔
عامرفدا پراچہ معروف اسکالر پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جھنوں نے ان سے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر انھیں مبارکباد اور گدستہ پیش کیا۔
ان کا کہاتھا ہمارے پاس مربوط دفاتر اور ڈیٹا ہے۔جو این ڈی ایم اے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے بھرپور ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ بیورو کریٹ نہیں بلکہ عوام کے نمائندے ہیں اور انھوں نے اپنے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھول دیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ضرورت مند اور جس کا کام رکا ہوا ہو وہ براہ راست آ کر مجھے ملتا ہے۔
ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ جب تک سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے نہیں کھلتے تب تک مسائل کا حل ہونا ممکن نہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ بیت المال کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
معروف اسکالر پروفیسر سجاد قمر نے اس موقع پر کہا ہے کہ بیت المال کا ادارہ غریب اور نادار عوام کے لیے ایک بہترین سہارا بن سکتا ہے۔عامر پراچہ عوام تک اس کی رسائی مزید آسان کر رہے ہیں۔
انھوں نے عامر فدا پراچہ کو یہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ جس طرح زمرد خان اور بیرسٹر عابد وحید شیخ نے اس کو خدمت کا ادارہ بنایا وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔
عامر پراچہ اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ بیت المال کو نئے ایونیو تلاش کرنے چاہیے ہیں۔پاکستان کے عوام دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کے اندر ان اداروں کا اعتماد پیدا کیا جائے۔اور معاشرے کے بااثر طبقات کو بیت المال کے ساتھ منسلک کر کے معاشرے سے غربت کم کی جائے۔
Comments are closed.