زہر کھانے کے پیسے نہیں،مزید 8 معاونین شامل، بڑی ‘کابینہ ایمپائر’ کھڑی کردی گئی
اسلام آباد: زہر کھانے کے پیسے نہیں،مزید 8 معاونین شامل، بڑی ‘کابینہ ایمپائر’ کھڑی کردی گئی ،وفاقی کابینہ میں مزید 8 معاونین خصوصی شامل کردیئے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاونین خصوصی میں نوابزادہ افتخار خان ،مہر ارشاد سیال، رضا ربانی، کھر فیصل کریم کُنڈی ، سردار سلیم حیدر،تسنیم احمد قریشی محمد علی شاہ باچا اورمہیش کمار ملانی کو شامل کرلیا۔
وفاقی کابینہ میں 33وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت ،4 مشیر ، 17 معاونین خصوصی پہلے سے موجود تھے ، 8کا اضافہ ہونے سے تعداد 69تک پہنچ گئی۔
سسکیاں لیتی قومی معیشت پر مزید بوجھ ڈال دیاگیا،وزیراعظم شہباز شریف نے مزیدآٹھ معاونین خصوصی ہچکولے کھاتی ناو میں بٹھا دیئے، ان کو دفاتر ، سٹاف اور سرکاری گاڑیاں بھی دینی پڑیں گی۔
دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچنے والے پاکستان کی کابینہ کی تعداد69ہو گئی، ،مشکل ترین معاشی حالات میں بھی اتحادیوں کو حکومت میں کھپانے کا سلسلہ نہ رک سکا۔
8 new special assistants of pm pic.twitter.com/2QKBZ8sxdM
— Zameeni Haqaiq ᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠ (@zameenihaqaiq) September 13, 2022
ملک چلانے کےلئے قرضے لے رہے ہیں، عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ، پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قومی اخراجات میں اضافہ کردیاگیا۔
وفاقی کابینہ میں ایک ایسے وقت میں اضافہ کیاگیا جب ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور حکومت آئی ایم سے قرضہ اور دنیا سے امداد کی اپیل کررہی ہے ایسے میں قومی اخراجات میں مزید بوجھ ڈال دیاگیا۔
Comments are closed.