دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے بند باندھنا لائق تحسین ہے،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔
دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سےحفاظت کیلئےسول و ملٹری حکام کےتعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کرنے پر میں NHA کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2022
وزیراعظم کا مزید کہاکہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
Comments are closed.