پاک آرمی، رینجرز اورسول اداروں کی بروقت کارروائی ، دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

45 / 100

فائل:فوٹو

دادو: پاک آرمی، رینجرز اورسول اداروں کی بروقت کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

دادو گرڈ اسٹیشن کے پاس 36گھنٹے مسلسل کام کے بعد2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنایا گیا جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔

گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی اور انجینئرز کور نے اپنے تمام وسائل استعمال کئے۔

علاقے کے لوگوں نے بروقت کارروائی کو سراہا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed.