ایران سے آئے ٹماٹر قلات میں زمینداروں نے سڑک پر پھینک دیئے

52 / 100

کوئٹہ: ایران سے آئے ٹماٹر قلات میں زمینداروں نے سڑک پر پھینک دیئے، یہ لوگ ایران سے ٹماٹر اور سیبوں کی درآمد پر احتجاج کررہے تھے۔

قلات کے زمینداروں نے ایران سے آئے ٹماٹر تلف کردیئے، ٹماٹروں کی درآمد پر احتجاج کرنے والے بے دردی سے کنٹینرسے ٹماٹر نیچے پھینکتے رہے۔

بلوچستان کے قلات ڈویژن کے علاقے منگوچر میں ٹماٹر سڑک پر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

منگوچر میں مقامی زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر احتجاج کرتے ہوئے کنٹینر سے ٹماٹرنیچے سڑک پر پھینکے ہیں۔

زمینداروں کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد اگر ایران سے ٹماٹر اور سیب درآمد کیا گیا تو ہمارا مزید نقصان ہوگا ہم پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔

زمینداروں نے گزشتہ روز قلات میں ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد کےخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی بند کرکے احتجاج کیاتھا۔

احتجاج کرنے والے زمینداروں کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد اگر ایران سے ٹماٹر اور سیب درآمد کیا گیا تو ہمارا مزید نقصان ہوگا۔

کمشنر قلات داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.