سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سیکرٹری جنرل سیلاب زدگان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ وہ سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہار کے لئے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل ایسے موقع پر دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کے دورے سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 160 ملین ڈالر کی فلیش فلڈ اپیل جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان سے محبت نئی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ متعدد بار پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔انتونیو گوتریس اس سے قبل 10 سال تک اقوامِ متحدہ میں مہاجرین کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے۔

Comments are closed.