عمران خان کا جواب مسترد، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

51 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جواب مسترد، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ضمنی جواب بھی مسترد کردیا۔

خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی سے متعلق توہین عدالت کیس کی چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی بنچ نے سماعت کی.

دیگر ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

سماعت کے دوران روسٹرم پر زیادہ وکلا آنے پر چیف جسٹس نے دیگر وکلا کو بیٹھنے کا کہہ دیا اور پھر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دینا شروع کیے۔

جاری ہے

 اس سے قبل خاتون جج کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کی جارہی ہے، ادھر عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود رہے ۔

رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم ہائی کورٹ نہیں جا رہے بس اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، انہوں نے ادھر کرفیو لگایا ہوا ہے، ہماری اوپر امپورٹد حکومت مسلط ہے۔ حکومت نے پی ٹی آئی قیادت پر ایف آئی آرز درج کروا دیں۔

Comments are closed.