شعیب اختر افغان باولر کے آصف علی کو دھکا مارنے پر سیخ پا ہو گئے

56 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی: اسپیڈ اسٹار سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر افغان باولر کے آصف علی کو دھکا مارنے پر سیخ پا ہو گئے، کہا ہم آپ کو ہرجگہ سپورٹ کرتے ہیں آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کیا کررہے ہیں؟

شارجہ میں ایشیا کپ کے میچ میں آصف علی اور افغان باولر فرید کے درمیان جھڑپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا ہے کہ افغان باولر نے آصف علی کے ساتھ یہ رویہ اپنایا۔

انھوں نے سوال کیا کہ آپ کو غصہ کس بات کا ہے بھائی، کرکٹ کھیلنی ہے تو کھیلو ، لیکن اس طرح کا رویہ نہ اپناو ، وہ بھی ان سے جو آپ کو ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں ، بھائی کہتے ہیں۔

http://

شعیب اختر نے کہا ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھینٹی لگا دی، کہا ہم بحثیت قوم آپ سے پیار کرتے ہیں لاڈ کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کی برے وقت میں سپورٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے آپ آصف علی کو آوٹ کرکے دھکا بھی مار رہے ہو، بدتمیزی بھی کررہے ہو، پھراوپر سے دوسرا بندہ آکربھی دھکا دیتا ہے، جوش دکھانا ہے تو کرکٹ میں دکھاو بدتمیزی تو نہ کرو۔

Comments are closed.