افغانستان کیخلاف چھکوں کا یہ دن میرے لئے یادگار رہیگا، نسیم شاہ

58 / 100

شارجہ: آخری اوور میں دو چھکے مار کر پاکستان کو فتح دلانے والے نسیم شاہ کہتے ہیں ابھی تو سب بھول گئے ہونگے کہ میں بولر ہوں، نسیم شاہ نے کہا مجھے خود پر اعتماد تھا کہ میں کر سکتا ہوں۔

افغانستان کے خلاف ایشیا کپ سپر فور کا سنسنی خیز میچ جیتنے کے بعد انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، افغانستان کیخلاف چھکوں کا یہ دن میرے لئے یادگار رہیگا، نسیم شاہ نے کہا یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتا رہتا ہوں نیٹ میں اور آج اس پریکٹس کی وجہ سے ہی اعتماد تھا۔

http://

خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے20سالہ نسیم شاہ نے جیت کے بعد جذباتی انداز میں فتح کاجشن منایا اس دوران باقی کھلاڑی بھی دوڑتے ہوئے گراونڈ میں پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو تاریخی جیت دلا دی۔

Comments are closed.